زکوۃ کی مستحقین تک شفاف فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،رانا منور غوث

زکوۃ کی مستحقین تک شفاف فراہمی  کو یقینی بنایا جائے گا،رانا منور غوث

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شفاف طریقہ سے زکوۃ کی مستحقین تک فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائینگے۔

 کوشش ہے کہ عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زکوۃ و عشر رانا منور غوث خاں نے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنیوالے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میری سیاسی جدوجہد اور کامیابی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ میں نے کوئی پرائیویٹ سیکرٹری وغیرہ نہیں رکھا کیونکہ یہ لوگ ہمارے نام پر افسران اور لوگوں کو بلیک میل کرکے لوگوں سے پیسے لیتے ہیں اس لئے کوشش کرتا ہوں کہ آنیوالے سائل کا کام خود کروں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں