انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے 11 افسروں کے تقرر و تبادلے

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے 11  افسروں کے تقرر و تبادلے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ آف پنجاب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 11 افسروں کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اویس عابد کو ڈائریکٹر انفارمیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن کی جانب سے مختلف اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اویس عابد کو ڈائریکٹر انفارمیشن کا چارج دے دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں