سرگودھا کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا گیا ، ذوالفقار علی بھٹی

 سرگودھا کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر  کام کا آغاز کردیا گیا ، ذوالفقار علی بھٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ سرگودھا کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کا اجراء ہونے کیساتھ ساتھ کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔۔۔

جس سے لوگوں کے بہت سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، سرگودھا فیصل آباد بائی پاس سے میاں نواز شریف کالج کے سامنے والی سڑک کی تعمیر کیلئے بھی حکومت سے فنڈز کی استدعا کی ہے یہ روڈ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر چھوٹی بڑی گاڑیاں گزرتی ہیں مگر روڈ کی حالت انتہائی خستہ ہے جس سے ڈکیتی کی وارداتیں ہونے کا امکان ہے ۔ اس لئے حکومت سے کہا ہے کہ وہ ترجیح بنیادوں پر اس روڈ کیلئے فنڈز کا اجراء کریں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں