نجی بنک کے ملازمین نے لاکھوں روپے خوردبر دکرلئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نجی مائیکرو فنانس بنک کے ملازمین نے لاکھوں روپے خوردبر دکرلئے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے ڈجکوٹ روڈ پر واقع نجی مائیکروفنانس بنک میں ملازمت کرنے والے 4 ملزمان کی جانب سے دوران ملازمت کمپنی کے لاکھوں روپے مالیت کی رقم کمپنی اکاوّنٹ میں جمع کروانے کی بجائے خورد بردکر لی گئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔