کہ 7 اکتوبر کو پوری قوم یوم یکجہتی فلسطین منانے سڑکوں پر نکلے گی، تسنیم قریشی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل صدر پاکستان پیپلزپارٹی وسابق وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو پوری قوم یوم یکجہتی فلسطین منانے سڑکوں پر نکلے گی۔۔۔
اس روز کسی سیاسی جماعت کا نہیں صرف فلسطین کا نعرہ سر بلند ہوگا اور سب کے ہاتھ میں فلسطین کا جھنڈا ہوگا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے فیصلے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 7 اکتوبر کو منعقد ہونے والی اے پی سی میں بھر پور طریقہ سے شرکت کرے گی کیونکہ اس وقت غزہ جنگ کا پورے خطے کو لپیٹ میں لینے کا خطرہ موجود ہے۔