معاشی اصلاحات اور اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں، شیخ آصف وہرہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صدر پاکستان الیکٹریکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن شیخ آصف وہرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز کے اثرات ہر شعبے پر نظر آتے ہیں۔۔۔
ایسے حالات میں معاشی اصلاحات اور اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں تاکہ معیشت مضبوط اور اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں عام آدمی بھی مسائل زدہ اور مہنگائی زدہ ہے لیکن عام آدمی کو ریلیف اس صورت میں ممکن ہے جب حکومت صنعتی عمل پر بھرپور توجہ دے اور برآمدات بڑھائے بلاشبہ معیشت ٹیک آف کی پوزیشن میں ہے۔