کمشنر اور ڈی سی سے سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسرز سے ملاقات

کمشنر اور ڈی سی سے سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسرز سے ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم سے یونیورسٹی آف سرگود ھاکے شعبہ سوشل سائنس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور عوام کی قیادت میں دیگر شعبہ جات کے ڈینز نے دفتر میں ملاقات کی اور۔۔۔

 باہمی اشتراک سے تشکیل کردہ رولر اکنامک ٹرانسفارمیشن لیب کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے انتظامی اداروں سے مل کر اس خطے میں ذراعت کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ آر ای ٹی لیب کا بنیادی مقصد تحقیق پر مبنی پالیسیوں کے ذریعے زرعی مسائل کو حل کر کے مقامی معیشت کو مضبوط کرنا ہے ۔ ان کا بتانا تھا کہ اس لیب کے ذریعے مقامی دیہی افراد اور تنظیموں سے مل کر ان کی ضروریات اور ترجیحات کا تعین کرنا اور پائیدار اقدامات کو یقینی بنانا ہے، اسی طرح فصل کے انتظام، مویشیوں کی دیکھ بھال، زراعت میں بہترین طریقوں کے بارے تکنیکی مشورے پیش کرنا اور جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان نے مزید بتایا کہ آر ای ٹی لیب کے ذریعے لوکل گورنمنٹ سے ملکر زرعی کاروبار کی منصوبہ بندی، مارکیٹ ریسرچ اور مالی وسائل تک رسائی کو آسان بنانا، دیہی تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور مقامی گورننس سے متعلق پروگراموں کی منصوبہ بندی کر کے عمل درآمد میں معاونت فراہم کی جائے گی۔ فصلوں کی بہتر کاشت، زیادہ پیداوار کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ کسانوں اور زرعی کاروبار سے وابستہ شخصیات کے درمیان روابط کو آسان بنایا جائے گا۔ سرگودھا ڈویژن کی زرعی مصنوعات کے لیے نئی منڈیوں کو تلاش کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں