راجہ فرخ قیوم سٹی صدر مسلم لیگ ن شاہ پور مقرر
شاہ پور (نمائندہ دنیا ) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن چو دھری شاہ نواز رانجھا نے شاہ پور کے سرگرم سیاسی رہنما راجہ فرخ قیوم کو سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن شاہ پور صدر مقررکر دیا۔۔۔
سرگودہا میں منعقدہ ایک تقریب میں انہیں نوٹیفیکیشن دیا گیا ، اس موقع پر چوہدری شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ راجہ فرخ قیوم پرانے مسلم لیگی ہیں اور ان کی قیادت میں تحصیل شاہ پور میں مسلم لیگ مزد بہتر کارکردگی پیش کرے گی ۔