خاندانی منصوبہ بندی کے پروگراموں میں بوگس اندراج جاری

خاندانی منصوبہ بندی کے پروگراموں میں بوگس اندراج جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )آڈٹ حکام کی نشاندہی پر ضلعی افسران نے چپ سادھ لی جبکہ سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں قومی پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی پر عملدرآمد بدستور بوگس اندراجات کے ذریعے خانہ پوری تک محدو د ہے۔۔۔

جس کے باعث مطلوبہ اہداف کا حصول ناممکن ہو کر رہ گیا ہے ،مختلف نوعیت کی بے ضابطگیوں اور بد عنوانیوں کی نشاندہی گزشتہ سال آڈٹ حکام نے کی اوریہ معاملہ وزیر اعظم شکایت سیل تک بھی جا چکا ہے مگر ضلعی ارباب اختیار نے ‘‘مٹی پاؤ’’پالیسی اختیار کر کے چپ سادھ لی ،جبکہ بہبود آبادی کے موبلائزر فیلڈ میں جانے کی بجائے گھروں میں بیٹھ کر فرضی اعداد و شمار کے ذریعے اب بھی کارکردگی رپورٹس بھجوارہے ہیں، اور چیک اینڈ بیکنس کے فقدان کی وجہ سے منصوبہ کے مطلوبہ نتائج کا حصول جہاں ایک چیلنج بن کر رہ گیا ہے وہاں قومی وسائل کا ضیاع باعث تشویش بنتا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں