جہانزیب اعوان کا 3آبادیوں کا دورہ،سیوریج صفائی کا معائنہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جہانزیب اعوان نے یونین کونسل نمبر 4 کی مختلف آبادیوں نواب کالونی ، بشیر کالونی ، رانجھا روڈکا دورہ کیا اور ان علاقوں کی سیوریج لائنوں کی صفائی کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سی او ایم سی نے بتایا کہ ان علاقوں میں عرصہ دراز سے سیور لائنوں کی بندش سے پانی گلی بازاروں میں کھڑا تھا جس پر خصوصی ڈی سلٹنگ پلان تشکیل دے کر 18 رکنی سکواڈ تیار کیا گیا اور ان تمام آبادیوں میں وینچنگ مشینوں کے زریعے سیور لائنوں کی ڈی سلٹنگ گئی۔ جس سے ان علاقوں میں سیور پانی اتر گیا ہے ۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کو علاقہ میں پا کر علاقہ مکین بھی گھروں سے باہر آگئے اور دیرینہ مسئلہ حل کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔