طلبا وطالبات کی روڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق جملہ سکول ہائے طلبا وطالبات کی روڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی اجلاس ڈپٹی سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران، پرائیویٹ سکول مالکان، رکشہ مالکان، بولان و کیری مالکان اور ڈرائیورز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کی روڈ سیفٹی کے حوالے سے جملہ قوانین پر عمل کیا جائے ۔ طلباء وطالبات کو سکول لے کر آنے اور جانے والے رکشہ و گاڑیوں پر اور لوڈنگ ہرگز نہ کی جائے ۔ تمام ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہیں اور گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ ہونا بھی ضروری ہیں۔ انہوں نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی چلانے کا ٹاسک دیاجس میں ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس، پٹرولنگ پولیس اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا عملہ شامل ہو گا۔نیز کم عمر ڈرائیور اور بغیر نمبر پلیٹ رکشہ جات اور بغیر لائسنس ڈرائیور کو ہرگز گاڑی نہ چلانے دیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اوو لوڈنگ گاڑیوں میں ہر گز نہ سکولوں میں بھجیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول بسوں ، رکشہ و ویگنوں میں زائد طلباء بیٹھانے والے ڈرائیور کی گاڑیاں بند کرنے اور انہیں بھاری جرمانے کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے ذائد طلباء بٹھانے پڑ 970 رکشہ اور 520 وین کے چالان کیے ہیں۔