پولیس اور عوام کے رابطوں کو مضبوط کیا جارہا ،شہزاد آصف

پولیس اور عوام کے رابطوں کو مضبوط کیا جارہا ،شہزاد آصف

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )آر پی او سرگودھا ڈویژن شہزاد آصف خان نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان رابطوں کو مضبوط کیا جارہا ہے۔

 عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں تاکہ ضلعی ہیڈ کوارٹروں سے دور رہنے والوں کو آسانی ہو سکے پولیس عوام کی خادم ہے جرائم کے خاتمہ کے لیے عوام پولیس سے تعاون کریں تاکہ سماج دشمن عناصر کاقلع قمع ہو سکے ڈی ایس پی آ فس کلورکوٹ میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر کام ہو رہا ہے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے پولیس الرٹ ہے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپورکاروائیاں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ مظلوم افراد کی داد رسی کے لیے ان کے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی پی او بھکر محمد عبد اﷲ لک اور انکی ٹیم اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کر رہی ہے ،اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربھکر محمد عبد اﷲ لک بھی موجود تھے ۔ شہزادآصف خان اور ڈی پی او بھکر نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جار ی کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں