ڈویژنل پبلک سکولز کے پرنسپلز کیلئے امیدواروں کے انٹرویو زمکمل

 ڈویژنل پبلک سکولز کے پرنسپلز کیلئے امیدواروں کے انٹرویو زمکمل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈویژنل پبلک سکولز کے پرنسپلز کیلئے کمشنر فیصل آبادسلوت سعیدکی سربراہی میں کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرویو لئے ۔ڈی پی ایس پریمیئر کیمپس فیصل آباد،ڈی پی ایس سمندری ،ڈی پی ایس تاندلیانوالہ اورڈی پی ایس جڑانوالہ کے لئے۔۔

 پرنسپلز کی تعیناتی کے انٹرویوز میں کمیٹی کے ارکان ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصوراحمد ،ایڈیشنل کمشنرآصف چوہان،اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈاکٹر عابدسیال،ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر کلثوم اختر،سی او ایجو کیشن کاشف ضیاء،ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر سمیت دیگر ارکان بھی موجود تھے ۔کمشنر نے امیدواروں سے تعلیمی کیریئر، تجربہ سمیت انتظامی امور کے حوالے سے سوالات کئے ۔انہوں نے کہا کہ پبلک سکولوں میں میرٹ پر پرنسپلز کی تعیناتی یقینی بنائی جارہی ہے ،سکولوں میں اعلی تعلیمی معیار،بہترین انتظامی اموراور نظم وضبط کا قیام ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں