درختوں کی تعداد میں کمی ،فوری اقدامات کئے جائیں‘ملک محمد اقبال

درختوں کی تعداد میں کمی ،فوری  اقدامات کئے جائیں‘ملک محمد اقبال

کندیاں(نمائندہ دنیا)اس وقت پاکستان میں گرین ایمرجنسی نافذ ہے جس کے تحت شجر کاری کو فروغ دینے کی کوشش جاری ہے مگر قابل افسوس امر ہے کہ پردہ کے پیچھے کی کہانی مختلف ہے۔۔۔

 اس ضمن میں ملک محمد اقبال اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درختوں کی کٹائی بڑے زور وشور سے جاری ہے شجر کاری میں پودے لگائے تو جاتے ہیں لیکن اس کے بعد دیکھ بھال کرنا بھلا دیا جاتا ہے نتیجتاً دن بدن درختوں کی تعداد خطرناک حد تک کم ہوتی جارہی ہے۔ جس کے باعث پرند و چرند کے مساکن تباہی کا شکار ہو رہے ہیں ۔ ایکوسسٹم میں خلل پیدا ہو رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار اس پر توجہ کریں درختوں کی کٹائی روکنے اور شجر کاری کو بڑھانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں