پنجاب سیڈ کارپوریشن کو گندم کے بیج کی قیمتوں پر نظر ثانی کا پابند کرنیکا مطالبہ

 پنجاب سیڈ کارپوریشن کو گندم کے بیج کی  قیمتوں پر نظر ثانی کا پابند کرنیکا مطالبہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)پنجاب سیڈ کارپوریشن نے غریب کسانوں کیساتھ سرکاری سطح پر ایک اور نا انصافی کرتے ہوئے کسانوں سے 3375 روپے فی 50 کلو خریدی جانیوالی گندم کو بیج کی مد میں 7300 روپے فی 50 کلو فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 کسان بورڈ ضلع خوشاب کے سینئر نایب صدر ملک محمد یعقوب طارق نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے اس ظالمانہ فیصلے نے غریب کاشتکاروں کیلئے گندم کی بیجائی کا مرحلہ دشوار بنا دیا جس کی وجہ سے ضلع خوشاب کے کاشتکاروں میں شدید مایوسی کی لہر د پائی جاتی ہے ،انہوں نے سیڈ کارپوریشن کے اس فیصلہ پر شدید رد عمل کا اظہار ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کو ریلیف دینے کے بلند بانگ اعلانات کرنیوالے حکمران اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اورپنجاب سیڈ کارپوریشن کو گندم کے بیج کی قیمتوں پر نظر ثانی کرنے کا پابند بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں