نیشنل ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے زیر اہتمام تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نیشنل ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام یوم تحفظ سفید چھڑی کی مناسبت سے پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
جس میں سابق وفاقی وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار سرگودھا فرخ جاوید چیمہ، ڈپٹی گورنر روٹری کلب سرگودھا مختار مرزا، چیئرمین پاکستان انصاف فاؤنڈیشن ادریس چوہان، ایگزیکٹیو ممبر چیمبر آف کامرس عثمان عتیق، روبینہ مختار، چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی میونسپل کارپوریشن جمیل ڈوگر،سماجی رہنماسلطان مرید ٹوانہ، رضوان خان، سوشل ایکٹوسٹ ملک اعجازنے خصوصی شرکت کی تقریب میں ڈویژن بھر سے آنے والے نابینا افراد ایسوسی ایشن کے عہدیداران، ممبران سیاسی، سماجی شخصیات کے علاوہ معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر ڈویژن بھر سے آئے نابینا افراد میں سفید چھڑیاں تقسیم کی گئی تقریب کی صدارت مس خالد امجد نے کی،سیکرٹری جنرل رانا محمد کامران اور پروفیسر ہارون خالد نے بھی خطاب کیا مقررین نے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کی جانب سے نابینا افراد کے مسائل کو حل کرنے اور انہیں معاشرہ کا باوقار شہری بنانے اور انکی ہر طرح سے مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔