ڈپٹی کمشنر کے سرکاری سکولوں کے دورے ،تفصیلی معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر کے سرکاری سکولوں کے دورے ،تفصیلی معائنہ کیا

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے سی ای او ایجو کیشن ملک طارق عباس کے ہمرا ہ تحصیل میانوالی کے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ کیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بدری خیلا نوالہ، گورنمنٹ پرائمری سکول ڈیرہ مولوی حسین علی والہ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول خان بیگ خیلانوالہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول واں بھچراں اورگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول واں بھچراں کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے سکولوں کے کلاس رومز، صفائی ستھرائی کے نظام اور جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مائنز اینڈ منرل کمیٹی کا ساتواں اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرل محمد نوید بٹ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر محمد عثمان منظور کے علا وہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں معدنیات کی چوری کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ معدنیات کی چوری میں ملوث عناصر کے کیسوں کی موئثر انداز میں پیروی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد کے خلاف معدنیات کی چوری کی ا یف آئی آر ہوئی ہیں ان کی پیروی کی جا ئے اور ذمہ داران کو سزائیں دلوائی جا ئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں