ملک محمد نواز کلیرا کی گل اصغر خان بگھور سے ملاقات

ملک محمد نواز کلیرا کی گل اصغر  خان بگھور سے ملاقات

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)فوکل پرسن برائے روڈز کوالٹی کنٹرول و رہنما بگھور گروپ ملک محمد نواز کلیرا کی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات ایم این اے انجینئر گل اصغر خان بگھور سے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ملاقات۔۔

 ملاقات کے دوران این اے 88میں ایم این اے کی خصوصی گرانٹ سے تعمیر کرائی جانیوالی سڑکات کے کام کی رفتار اور معیار کے حوالے سے بات چیت کی گئی، انجیبئر ملک گل اصغر بگھور نے تعمیراتی کام کے دوران کوالٹی کنٹرول کے معیار کو برقرار رکھنے اور ٹائم فریم کے اندر کام کو مکمل کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں