سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت کیلئے دعائیہ تقریب

سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت کیلئے دعائیہ تقریب

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ضلع خوشاب تطہیر صابرہ کی زیر صدارت سانحہ کارساز کے شہدا اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے۔۔

 دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع شہدائے جمہوریت کی یاد میں موم بتیاں روشن کی گئیں اور سا ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر لیڈیز ونگ تطہیر صابرہ نے کہا کہ 18اکتوبر کے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا یہ دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب ایک آمر کی حکومت میں شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر بم دھماکے کروا کر سینکڑوں کارکنان کوشہید کیا گیا۔ 18اکتوبر کے دن ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز ا ور رہنما تجدید عہد کرتے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے جمہوری مشن کو جاری رکھا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں