میرج ہال کا سکیورٹی گارڈ اپنی ہی بندوق سے فائر نکلنے سے زخمی

میرج ہال کا سکیورٹی گارڈ اپنی ہی  بندوق سے فائر نکلنے سے زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مقامی میرج ہال کا سکیورٹی گارڈ اپنی ہی بندوق سے فائر نکلنے سے زخمی ہو گیا ،شیر باز خان مقامی شادی ہال پر سکیورٹی کی ڈیوٹی دے رہا تھا۔۔

 دوران ڈیوٹی اس کی بندوق سے فائر نکل گیا جس کی وجہ سے سیکورٹی گارڈ شیر باز خان زخمی ہو گیا ریسکیو 1122 ایمرجنسی سٹاف نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں