میرٹ اور انصاف کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں :سروش فاطمہ

 میرٹ اور انصاف کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں :سروش فاطمہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب سیدہ سروش فاطمہ شیرازی کی اے ڈی سی(جی)احمد صہیب کے ہمراہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے اراکین سے تعارفی ملاقات ۔۔

میڈیا نمائندوں کو ضلع خوشاب کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، پریس بریفنگ میں ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد ، ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کلب خوشاب کے ممبران سمیت ضلع بھر سے آئے ہوئے الیکٹرانک میڈیا،پرنٹ میڈیا اور نیشنل و لوکل اخبارات کے نمائندگان اور صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ سیدہ سروش فاطمہ شیرازی نے کہا کہ میں میرٹ اور انصاف کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے ، شہریوں کے بنیادی حقوق اور ان کی عزت نفس کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب میں میڈیا مثبت اور اتہائی فعال کردار ادا کر رہا ہے جس پر میڈیا کے تمام نمائندوں نے انہیں کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کیلئے میڈیا اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں