نوری گیٹ سیور لائن کے نام ناکارہ پائپ تبدیل ، آج رات تک مکمل فنکشنل ہوجائیگا

نوری  گیٹ  سیور لائن  کے  نام ناکارہ پائپ  تبدیل  ، آج  رات  تک  مکمل  فنکشنل  ہوجائیگا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سی او میونسپل کارپوریشن زویا بلوچ نے بتایا کہ نوری گیٹ سیور لائن کے ناکارہ پائپ کی تبدیلی جاری ہے ۔۔

میاں خان روڈ سیور پائپ پر ٹیکنیکل عملہ نے کام شروع کردیا ہے ،نہر نیچے ٹوٹے پائپ کی مرمت کے بعد سیور لائن آج بحال کردی جائے گی،شہر بھر کا سیوریج نظام آج رات تک مکمل فنکشنل ہو جائے گا ، شہر کے تمام سیوریج سسٹم کی چیکنگ جاری ہے ، اس موقع پر ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید صولت رضا نے بتایا کہ سلانوالی ڈسپوزل کا مین پائپ ٹوٹنے سے شہر میں سیوریج کے نامساعد صورتحال سامنے کرنا پڑا، کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن اور ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ایم سی کے عملہ نے دن رات کام کرکے حالات کو بہتر بنایا، شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں 24 گھنٹے کام کرنے والے ایم سی کے افسران اور ورکرز داد کے مستحق ہیں، غیر معمولی حالات میں معاونت پر دیگر اداروں کے مشکور ہیں،شہر کا سیوریج نظام پرانا ہونے سے ایک پلاننگ کے تحت کام کیا جارہا ہے ،نشیبی علاقوں کے سیور لائنوں کی ڈی سلٹنگ اور مین ہولز کو کور کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں