نورانی مسجد محلہ دتے والا خوشاب میں سالانہ غوث الاعظم کانفرنس کل ہو گی

نورانی مسجد محلہ دتے والا خوشاب میں  سالانہ غوث الاعظم کانفرنس کل ہو گی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)نورانی مسجد محلہ دتے والا خوشاب میں سالانہ غوث الاعظم کانفرنس 26 اکتوبر بعد ازنماز عشاء منعقد ہو گی۔۔۔

جس میں امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان صاحبزادہ محمد داؤد رضوی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ کانفرنس میں جماعت السنت ضلع خوشاب کے صدر علامہ دلدار حسین رضوی، مولانا غلام محمد رضوی ، قاری محمد ساجد ، عابد محمود خان قادری سمیت ضلع بھر کی مذہبی ، عوامی اور سماجی شخصیات شریک ہوں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں