سرگودھا میں ہائیکورٹ بینچ کا قیام عمل میں لایا جائے ، ظہور ندیم ، سعید چیمہ ودیگر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار سرگودھا کے ممبران ظہور ندیم گوندل، سعید چیمہ ایڈووکیٹ، رانا عامر ایڈووکیٹ، رانا شہریار ایڈووکیٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرگودھا میں ہائیکورٹ بینچ کا قیام عمل میں لایا جائے۔۔۔
کیونکہ سرگودھا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہے ، جس کے اضلاع خوشاب، بھکر، میانوالی، سرگودھا کے لاکھوں عوام کو طویل مسافت طے کر کے لاہور یا ملتان جانا پڑتا ہے ، جس سے نا صرف ان کا وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ بھاری خرچہ بھی برداشت کرنا پڑتا ہے ، اس بناء پر سرگودھا میں ہائیکورٹ بینچ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔