انسداد پولیو ،2لاکھ98ہزار 912 بچوں کو قطرے پلائے گئے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلع میں انسداد پولیو کی جاری مہم کے تیسرے روزپانچ سال تک کی عمر کے 2لاکھ98ہزار912 بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔
تین روز میں 9لاکھ 55ہزار بچوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے ایوننگ اجلاس کی صدارت اور ہدایت کی کہ مہم کے سوفیصد اہداف یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے گھروں سے غیر حاضر بچوں کو تلاش کرکے قطرے پلانے کا ٹاسک بھی مکمل کرنے کی تاکید کی۔