پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، ندیم اکرم چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے صوبائی حلقہ پی پی 74 سے امیدوار ندیم اکرم چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔۔۔
جو ظلم اور زیادتی کے مترادف ہے ، بر سر اقتدار طبقہ پی ٹی آئی کو جتنا دبانا چاہتا ہے پی ٹی آئی اس سے زیادہ ابھر کر سامنے آ رہی ہے ، جلد سیاہ بادل چھٹ جائیں گے اور بانی پی ٹی آئی عوام کے درمیان موجود ہونگے ۔