کندیاں کے وسط میں قائم ٹول پلازہ پر ٹیکس وصولی شروع
کندیاں(نمائندہ دنیا )میانوالی مظفرگڑھ ایم ایم روڈ پر قائم ٹول پلازہ شہر کے وسط میں قائم ہونے کے باعث مقامی شہریوں سے بھی ٹول ٹیکس وصول کیا جانے لگا۔۔۔
تفصیلات کے پنجاب کے تمام اضلاع میں قائم ٹول ٹیکس پلازہ ضلع کی داخلی و خارجی حدود پر قائم کئے جاتے ہیں لیکن میانوالی میں ٹول پلازہ شہر کے وسط میں قائم کرکے مقامی افراد سے بھی ٹول ٹیکس وصول کیا جارہا ہے شہریوں نے کہا کہ ہمیں کندیاں سے میانوالی آنے جانے کیلئے ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ضلع کی حدود میں داخل یا خارج ہوتے وقت ٹیکس وصول کیا جاتا شہریوں نے این ایچ اے کی اس عجیب منطق پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹول ٹیکس پلازہ کو شہر کے داخلی یا خارجی مقامات پر منتقل کیا جائے تاکہ مقامی شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔