پولیو مہم:اہداف کی سو فیصد تکمیل یقینی بنا ئی جائے ،ظفر نقوی

پولیو مہم:اہداف کی سو فیصد تکمیل یقینی بنا ئی جائے ،ظفر نقوی

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع میں جاری پولیو راؤنڈ کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کی کارکردگی کا موقع پر جائزہ کیلئے قائم مقام ڈپٹی کمشنرظفر حسن نقوی کا بھکر کے مختلف علاقوں کااچانک دورہ۔

انہوں نے پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے والی ٹیموں کے ورک پلان کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ پولیو مہم میں اپنی سونپی جانیوالی ذمہ داریوں کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے احسن انداز میں سرانجام دیں اور ویکسی نیشن کے مقررہ اہداف کی سو فیصد تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے دورہ کے دوران موقع پرموجودلوگوں سے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کے بارے دریافت کیا۔انہوں نے اپنے زیر نگرانی موقع پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلوائے ،قائم مقام ڈپٹی کمشنرظفر حسن نقوی نے گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 46ٹی ڈی اے کا اچانک معائنہ کیا۔انہوں نے سکول میں تدریسی معیار اور انتظامی امور کی انجام دہی بارے سکول انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ان سے انتظامی ضروریات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کے بچوں کی انرولمنٹ کا جائزہ لیا اور اس پر ااطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سربراہان کوتاکید کی کہ صحت وصفائی کے عمدہ ماحول کیساتھ ساتھ بچوں کیلئے کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں