سرکاری واجبات کی وصولیوں کیلئے کا جائزہ اجلاس کا انعقاد
میانوالی (نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو کیپٹن(ر) اسامہ مجیدچیمہ کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی وصولیوں کا جائزہ اجلاس ۔
ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں واٹر ریٹ، تاوان، زرعی انکم ٹیکس کے واجبات کی وصولیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکو کارہ، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلا م مرتضیٰ، ا ے سی پپلاں اعجاز عبدالکریم، ایکسئن ایریگیشن میانوالی ڈویژن اسد شفیق کے علا وہ ریو نیو افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر صاحبان نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ نہری پا نی کی واجبات کی وصولیوں کے نوٹسسز با قیداران کو جاری ہو چکے ہیں اور وصولیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے اے ڈی سی آر نے کہا کہ حکو مت پنجاب کے ویژن کے مطابق تاوان،واٹر ریٹ، ایگریکلچر انکم ٹیکس اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولیوں میں مزید تیزی لائی جائی اور وصولیوں کی مد میں زیرؤ ٹاؤلرنس ہو نی چاہیے ۔ انہوں نے محکمہ ایریگیشن اور ریو نیو کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ اس سلسلہ میں آئندہ دو روز میں لائحہ عمل تیار کر کے با قیداران سے سو فیصد وصولیوں کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولیوں کی مد میں سستی کا مظاہر کرنیوالے اہلکاروں کے خلاف بھی سخت قانو نی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔اے ڈی سی آر نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان کو ہدایت کی کہ واٹر ریٹ اور تاوان کی مد میں وصولیوں کو اسی ما ہ مکمل کیا جا ئے اور سرکاری واجبات کی ادائیگیاں نہ کر نے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے ۔