انبالہ مسلم ہائی سکول میں گرینڈٹیچرز الائنس کی کال پر ریلی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ انبالہ مسلم ہائی سکول سرگودھا میں گرینڈٹیچرز الائنس ضلع کی کال پر احتجاجی جلسہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔۔
جس میں تحصیلوں کے قائدین اور اساتذہ مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، احتجاجی جلسہ اور ریلی کی قیادت گرینڈ الائنس کے ڈویژنل صدر حافظ محمد رمضان اور پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر شیر محمد گوندل، پروفیسر غلام مرتضی شیرازی، ایپکا ایجوکیشن یونٹ کے صدر عبدالرؤف بھٹی، فزیکل ٹیچر ایجوکیشن کے صوبائی صدر عامر جٹ، ڈاکٹر توصیف مرزا، عاشق رسول ٹیپو، ملک باسط نواز، میڈم خاور، عبدالرؤف بھٹی نے کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں افسروں نے اگر کسی ٹیچر کے خلاف کوئی کاروائی کی تو ہم تمام دفاتر کی تالا بندی کر دیں گے ، ہم اپنے اساتذہ برادری کے لیے حکومت وقت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور ہر طرح سے فسطائی حکومت کے مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر تسنیم احمد قریشی ، چوہدری عبدالطیف سندھو ایڈوکیٹ نے بھی احتجاجی جلسہ اور ریلی میں شرکت کی۔ جن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تعلیمی اداروں کو کاروبار کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے اور حکومت پنجاب کو یہ ادارے بیچنے نہیں دیں گے سابق وفاقی وزیر تسنیم احمد قریشی نے گرین ٹیچرز الائنس ضلع سرگودھا کی قیادت کو یقین دلایا کہ ہم انفرادی طور پر بھی اور پارٹی کی بنیاد پر بھی اساتذہ برادری کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے ۔