پوسٹ گریجویٹ کالج چاندنی چوک میں والی بال ٹورنا منٹ

 پوسٹ گریجویٹ کالج چاندنی چوک میں والی بال ٹورنا منٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چاندنی چوک میں انٹر کالجیٹ والی بال ٹو رنا منٹ کا انعقاد کیا گیا۔۔

 جس میں ڈویژن بھر کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ کا لجوں نے بھرپور شرکت کی افتتا حی میچ گورنمنٹ گرلز کالج خوشاب اور گورنمنٹ گرلز کالج چاندنی چوک کے درمیان کھیلا گیا، جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد گورنمنٹ گرلز کالج خوشاب نے جیت لیا ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے گورنمنٹ گرلز کالج خوشاب نے فائنل میچ جبکہ گورنمنٹ گرلز کالج فاروق کالونی اور گورنمنٹ گرلز کالج چاندنی چوک نے سیمی فائنل میچ کھیلنے کے لیے اپنی جگہ بنا لی اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ سرگودھا روشن ضمیر کالرو کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا ہونا بھی بہت ضروری ہے صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ رکھتا ہے انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چاندنی چوک کی انتظامیہ کا اچھے انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں