فاطمہ جناح کالونی ،محکمہ مال کی ملی بھگت سے قبضہ گروپ متحرک

فاطمہ جناح کالونی ،محکمہ مال کی ملی بھگت سے قبضہ گروپ  متحرک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فاطمہ جناح کالونی داخلی چک نمبر 71 شمالی میں محکمہ مال کی ملی بھگت سے قبضہ گروپ ایک مرتبہ پھر متحرک ہو گیا۔۔

 حکومت پنجاب کی کروڑوں روپے کی سرکاری زمین قبضہ گروپ اونے پونے داموں فروخت کر رہا ہے ، قبضہ مافیا نے قبرستان کی سرکاری زمین پر بھی قبضہ شروع کر دیا ہے ، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئی بار گرینڈ آپریشن کر کے رقبہ کو واگزار کروایا گیا لیکن انتظامیہ کی جانب سے مسلسل چشم پوشی کے باعث یہ سلسلہ دوبارہ سے شروع ہے ، اگر حکومت نے اس کی روک تھام نہ کی تو کروڑوں روپے مالیت کا یہ رقبہ کچھ عرصہ بعد کچی آبادی میں تبدیل ہو جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں