کھاد کی بلیک مارکیٹنگ، ناقص ادویات کی فروخت میں اضافہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ملک کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا شعبہ زراعت حکومت کی ناقص حکمت عملی اور محکمہ کے افسران کی عدم توجہ کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔۔۔
گندم کی بیجائی شروع ہوتے ہی کھاد کی بلیک مارکیٹنگ، غیر معیاری زرعی ادویات کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے ، جبکہ حکومت گندم زیادہ سے زیادہ کاشت کرنے کیلئے زمینداروں پر زور دے رہی ہے ، مگر غیر معیاری کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی فروخت پر قابو پانے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔یاد رہے کہ کنو کے باغات پر وائرس کے حملے نے کسانوں کو پہلے ہی پریشان کر رکھا ہے ، جبکہ گندم کی کاشت کے دوران کسانوں کو معیاری بیج اور زرعی ادویات میسر نہیں آ رہیں، کھاد بھی مقررہ رقم سے مہنگی مل رہی ہے ، یہ صورتحال کسانوں کے لئے تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔