گلوالہ میں ناقص سیوریج اور گندگی کے ڈھیر،مکین پریشان

گلوالہ میں ناقص سیوریج اور گندگی کے ڈھیر،مکین پریشان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گنجان آبادی گلوالہ میں ناقص سیوریج اور گندگی کے ڈھیروں نے اہل علاقہ کا جینا محال کر دیا ہے ، بتایا جاتا ہے کہ گلوالہ میں عرصہ دراز سے سیوریج کا نظام درہم برہم ہے۔۔۔

 جس کے باعث گلیاں جوہڑوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کئی مقامات پر گندگی کے ڈھیر بھی تعفن پھیلا رہے ہیں، جو نا صرف بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں بلکہ مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، گزشتہ دور حکومت میں سیوریج کا منصوبہ بھی پائیہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا جس کے پائپ گلیوں اور بازاروں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے ساتھ ٹریفک کی روانی میں بھی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور ڈالی جانے والی پائپ لائن کو مکمل کر کے اس اذیت سے چھٹکارا دلایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں