آر پی او کی زیر صدارت اجلاس ،امن و امان اور کرائم کی صورتحال کا جائزہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیرِصدارت وڈیو لنک اجلاس منعقد کیا گیا۔
جس میں سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوزنے شرکت کی۔اجلاس میں امن و امان اور کرائم کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آر پی او کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہی اصل اور حقیقی پولیسنگ ہے ۔ سرگودھا ریجن پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔