ٹرانس جینڈر معاشرے کا حصہ ،تعلیم انکا بنیادی حق ہے ، ڈاکٹر عبیداللہ
ملتان (خصوصی رپورٹر) ٹرانس جینڈرز معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہیں تعلیم کا بنیادی حق فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ۔
ان خیالات کا اظہار سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبید اللہ نے گورنمنٹ کمپری ہنسیو گرلز ہائیر سکینڈری سکول گلگشت ملتان میں ٹرانس جینڈرز کی تعلیم کے لیے تعمیر کیے گئے 2نئے کلاس رومز کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ کلاس رومز کی عمارت یورپی یونین، ڈبلیو ایچ ایچ اور ایف ڈی او کی معاونت سے ارتقاء آرگنائزیشن نے تعمیر کی ہے جس کا مقصد ٹرانس جینڈرز کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنا اور انہیں ہنر مند بنانا ہے ۔