لاری اڈہ سرگودہا کھنڈراٹ میں تبدیل ہونا شروع ہو گیا

 لاری اڈہ سرگودہا کھنڈراٹ میں تبدیل ہونا شروع ہو گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب کے خوبصورت جنرل بس سٹینڈز میں شمار ہونے والے لاری اڈہ سرگودہا 25 سال کا عرصہ گزرنے کے بعد عدم توجہی کے باعث بیس کھنڈراٹ میں تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے ۔۔

 ذرائع کے مطابق 25 سال قبل جنرل پاس سٹینڈ کو اپ گریڈ کرکے گاڑیوں کو کھڑا کرنے اور ٹرانسپورٹرزکی رہائش کے لیے 42 بیس بنائے گئے تھے 25 سال سے ان بیسوں کی تعمیر و مرمت نہ ہونے سے حالت خستہ حال ہونا شروع ہو گئی ہے ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ میں کروڑوں کے فنڈ موجود ہیں۔

 انتظامیہ سے مرمت اور تزئین و ارائش کرانے کی اپیل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں