ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ،دیہات کی انسپکشن
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد اورمختلف دیہاتوں کی انسپکشن کا عمل چھٹی کے روز بھی جاری رہا۔۔۔
ڈپٹی ڈائریکٹر بابر شہزاد رانجھا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہر غلام عباس نے تحصیل سرگودھا کے 99جنوبی،98جنوبی،97 جنوبی سمیت ملحقہ دیہاتوں کا گزشتہ روز وزٹ کیا ، اس موقع پر ویلیج کوارڈی نیشن کمیٹی کے ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے ، افسران نے وزٹ کے دوران دیہی علاقوں کی عوام کو صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ اور سینٹری سٹاف کے ساتھ تعاون کرنے کی اہمیت ،کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے ، لوگوں کو سڑکوں اور کھلی جگہوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کے بجائے مخصوص کوڑے دان یا کنٹینرز کا استعمال کرنے پر زور دیتے ہوئے دیہی علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے کی اجتماعی ذمہ داری کو اجاگر کیااس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بابر شہزا د نے کہا کہ صفائی کے انتظامات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ کوڑا کرکٹ کو مخصوص ڈبوں میں ٹھکانے لگا کر انتظامیہ کی ٹیموں کا ساتھ دیں۔