پُر امن دعائیہ تقریب میں عوام ثابت کرینگے وہ پی ٹی آئی کیساتھ ہیں،رانا ارسلان منج

پُر امن دعائیہ تقریب میں  عوام ثابت کرینگے وہ پی ٹی آئی  کیساتھ ہیں،رانا ارسلان منج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب رانا ارسلان منج نے کہا ہے کہ 25دسمبر کو مینار پاکستان پر ڈی چوک شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریبات کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

 اگر ہماری اس پُر امن دعائیہ تقریب کو روکنے کی کوشش کی گئی تو عمران خان سے ملاقات کے بعد سول نافرمانی تحریک کا جو فیصلہ ہوگا اس پر من و عن عمل کیا جائیگا عوام 25 دسمبر کو بھی ثابت کرینگے کہ وہ پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہیں ،ہم مذاکرات سے نہ کبھی پہلے بھاگے ہیں نہ بھاگیں گے مگر مذاکرات کرنیوالوں کی حیثیت کو سامنے دیکھ کر ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں کیونکہ پاکستان کے مسائل مذاکرات سے ہی حل ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں