قادیانیوں کی عبادت گاہ کے باہر بورڈ لگا کر نشاندہی کر دی ملک یعقوب گھوگھیاٹ ودیگر
بھیرہ(نامہ نگار )تحریک لبیک پاکستان ڈویژ ن سرگودھا کے ناظم اعلی ملک محمد یعقوب گھوگھیاٹ امیر حلقہ پی پی 71قاری خلیل الرحمن عرفانی سابق امیدوار پی پی 71حسین علی عابد جالپ اور امیر بھیرہ سٹی حافظ سہیل رسول عرفانی نے کہا ہے ۔۔
کہ بھیرہ کے نواحی قصبہ ہجکہ میں قادیانی سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں جس کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کو آگاہ کرنے پر اس نے ہجکہ میں ان کی عبادت گاہ کے باہر بورڈ آویزاں کر کے نشاندہی کر دی ہے کہ یہ مسلمانوں کی مسجد نہ ہے یہ قادیانیوں کی عبادت گاہ ہے‘ قادیانی عبادت گاہ سے اسلامی شعار کو ختم کر کے انہیں محفوظ کرنے کیلئے انتظامیہ نے کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔
ہم انتظامیہ کے ہر مثبت اقدام پر اس کے ساتھ ہوں گے ۔