الافتخار بگویہ فاونڈیشن نے بچوں کیلئے دینیات کورس کا آغاز کر دیا

 الافتخار بگویہ فاونڈیشن نے بچوں  کیلئے دینیات کورس کا آغاز کر دیا

بھیرہ(نامہ نگار ) سماجی فلاحی ادارہ الافتخار بگویہ فاونڈیشن نے بچوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہی کیلئے دینیات کورس کا آغاز کر دیا ہے ۔۔

مجلس حزب الانصار کے نائب امیر اسلاف بگویہ کے جانشین ولی عہد صاحبزادہ آصف ابرار بگوی نے بتایا کہ مہتہ فری سکولز میں جاری اس کورس میں سرکاری اور الافتخار بگویہ فاونڈیشن کا مجوزہ نصاب دینیات پڑھایا جائیگا‘ 31مارچ کے بعد اس سلسلہ میں مزید بہتری لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن اچھا مسلمان اچھا انسان ہے۔

 

 

 اور والدین جلد ہی اپنے بچوں میں تبدیلی دیکھیں گے علاقہ کی تمام فلاحی تنظیموں نے فاونڈیشن کی تعلیمی اور سماجی خدمات کو سراہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں