ڈی ایس پی ٹریفک خوشاب سید قمر اقبال حیدر نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈی ایس پی ٹریفک پولیس خوشاب سید قمر اقبال حیدر نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا۔۔
ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے سید قمر اقبال حیدر کی بطور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس خوشاب تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے نئے ڈی ایس پی ٹریفک حادثات کی روک تھام اور سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ضلع خوشاب میں ٹریفک کے نظام کی اصلاح کریں گے ۔