جھگیوں میں آتشزدگی ،لکڑیوں کاٹال بھی لپیٹ میں آ گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شاہین آباد روڈ پر چک 21کے مقام پر جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے جھگیوں کے ساتھ ساتھ ملحقہ لکڑیوں کے ٹال کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ابتدائی چھان بین میں پتا چلا کہ لکڑیوں کے ٹال کے قریب جھگیوں میں کھیلتے بچوں میں سے ایک بچے نے جلتی ہوئی لکڑی اٹھا کر کھیلنا شروع کر دیا جس سے جھونپڑی میں آگ لگنے سے ملحقہ ٹال پر پڑی لکڑیوں میں آگ لگ گئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔