سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کا یومِ وفات 22جمادی الثانی کو منایا جائے گا،قاری عبدالرشید قادری
جوہرآباد (نمائندہ دنیا) بزم علمائے اہلسنت جوہر آباد کے جنرل سیکرٹری مولانا قاری عبدالرشید قادری نے کہا ہے کہ خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کا یومِ وفات 22 جمادی الثانی بروز بدھ کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔
میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس روز شہر کی مختلف مساجد میں محافل منعقد کی جائیں گی جن میں خلیفہ اول ،سیدنا حضرت ابوبکر صدیق کے فضائل و مناقب ، سیرت و کردار اور ان کے سنہرے کارناموں پر روشنی ڈالی جائے گی اور انہیں خراج عقیدت پیش جائے گا۔