پتھر مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر کنٹرول چیلنج بن گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پتھر مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی آلودگی کا کنٹرول اور حکومتی گائیڈ لائن پرعملدرآمد ایک چیلنج بن کر رہ گیا ہے۔۔۔
مانیٹرنگ کے دورا ن سامنے آنیوالی صورتحال پر مبنی رپورٹ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوئی ہے جس میں آگاہ کیا گیا کہ 116جنوبی ، 113جنوبی، 119جنوبی،120جنوبی، 123جنوبی ،126جنوبی،128جنوبی سمیت ملحقہ علاقوں میں لگے سٹون کریشرز ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا سبب بن رہے ہیں، بیشتر سٹون کریشرز چوبیس گھنٹے چلائے جارہے ہیں، جبکہ حکومت نے اس حوالے سے گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے ٹائم ٹیبل مقرر کر رکھا ہے ۔جس پر عملدرآمد کی بجائے متعلقہ شعبوں کی جانب سے دفاتر میں بیٹھ کر کاغذی کاروائیوں کے ذریعے سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھرا جا رہا ہے ،آلودگی میں اضافہ کی وجہ سے آبادیوں میں سانس لینا بھی دوبھر ہو چکا ہے اور لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، رپورٹ میں صورتحال کی تصاویر کے ذریعے عکاسی کرتے ہوئے حکام بالا کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔