نوسرباز عورت گھر میں گھس کر زیورات ،نقدی لے اڑی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نامعلوم نوسرباز خاتون نے شہری کے گھر میں داخل ہو کر خاتون خانہ سے قیمتی زیورات و نقدی ہتھیا لی۔
بتایا جاتا ہے کہ اندرون شہر بلاک نمبر 3 کے رہائشی مبشر کے گھر میں گزشتہ روز ایک نامعلوم خاتون نے داخل ہو کر اسکی ہمشیرہ کو اپنے چنگل میں پھنسا کر قیمتی زیورات و نقدی ہتھیا لی اوررفوچکر ہو گئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔