مصنوعی طور سے تیار کوئلے کی بھٹیاں قائم، نرخ زیادہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)موسمی شدت نے کوئلے کی مانگ بھی بڑھا دی ہے تفصیل کے مطابق سردیوں میں کوئلے کی دیگر موسموں کی نسبت مانگ اور کھپت بڑھ جاتی ہے۔۔۔
جس کے باعث کوئلے کے نرخوں میں بھی اضافہ کر دیا جاتا ہے سرگودھا میں مختصر تعداد میں لوگ اس کاروبار سے وابستہ ہیں یہاں کوئلے کی کان تو نہیں ہے مگر لکڑی کے ذریعے روایتی طریقے سے تیار ہونیوالا کوئلہ ملک کے دیگر حصوں کے علاوہ بیرون ملک بھی سپلائی کیا جاتا ہے ،جس کیلئے اجنالہ روڈ پر رہائشی علاقوں سے دور بھٹیاں بنائی گئی ہیں،جہاں خام لکڑی کو مقررہ درجہ حرارت تک آگ لگانے کے بعد یہ کوئلہ کی صورت اختیار کر جاتی ہے ،جبکہ گیس اور بجلی مہنگی ہونے کے بعد شدید سرد ی سے بچنے کیلئے کوئلہ ہی رہ گیا ہے مگر اسکی مانگ میں کئی گناہ اضافہ کے بعد قیمتیں بھی روزانہ کی بنیاد پر پڑھائی جا رہی ہیں۔