فاروقہ اور گردونواح میں شدید دھند‘ سردی میں اضافہ
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )فاروقہ اور گردونواح میں شدید دھند سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ تین روز سے شروع ہونے والی دھند کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے صبح کے اوقات میں شدید دھند کی وجہ سے ڈرائیوروں کو شدیدمشکلات کا سامنا رہا دیکھا گیا ہے کہ دھند کے باعث ریفلیکٹر اور بیک لائٹس نہ ہونے سے حادثات بڑھ رہے ہیں خصوصاً گنے کی کریشنگ کا سیزن ہے اور ٹرالی مالکان بغیر ریفلیکٹر کے گنا لوڈ کرکے شاہراؤں پر آرہے ہیں جو دھند کے باعث حادثات کا باعث بن رہے ہیں ت اہم دوپہر کو سورج نے دھندلا مکھڑا دکھا دیا۔