اے سی کی زیر نگرانی خوشاب میں تجاوزات کیخلاف آپریشن
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی کا خوشاب شہر میں تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن ،تجا وزات قائم کرنیوالے متعدد دکانداروں کو گرفتار ۔
کر کے ان کیخلاف کاروائی کی گئی۔آپریشن کے دوران ایم سی کے عملہ نے گلیوں میں بنے ناجائز تھڑے ،شیڈ ز اور دکانوں کے سامنے قائم کی گئی تجاوزات کو ختم کردیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ عارضی اور نا جائز تجا وزات کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ناجائز تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے ۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کا دورہ بھی کیا اور کلاس رومز میں جا کر تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔