تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘30دکانداروں کو جرمانے عائد

تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘30دکانداروں کو جرمانے عائد

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سلمان احمد لو ن اور۔

 چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی میانوالی رانا محبو ب عالم کی نگرانی میں میو نسپل آفیسر ریگو لیشن احسن حسن نے وتہ خیل چوک، پی اے ایف روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔اس موقع پر میو نسپل آفیسر ریگولیشن نے 30 دوکا نداروں کو دوکا نوں کے با ہر غیر قانو نی طور پر ساما ن رکھنے پر جر ما نہ عائد کیا جبکہ جر ما نہ ادا نہ کر نے والے دوکا نداروں کا سامان قبضہ میں لیکر ضبط کر لیا گیا۔اس موقع پر میو نسپل کمیٹی کے افسران کاکہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوکا ندار حضرات اپنا سامان دوکا نوں کے اندر رکھیں بصورت دیگر خلاف ورزی پر سخت قانو نی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں